بیوی کو منانے کیلئے فائر لگنے کا ڈرامہ کرنیوالا شوہر حوالات پہنچ گیا
چنیوٹ (ویب ڈیسک) تحصیل لالیاں میں روٹھی بیوی کو منانے اور اس کا دل موم کرنے کے لیے خود کو فائر لگنے کا ڈرامہ کرنے والے شوہر کو پولیس نےپکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق علی رضا نے پولیس کو اطلاع دی کہ دوران ڈکیتی اسے دو افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دوران تفتیش علی رضا کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پولیس کے مطابق علی رضا کی بیوی جھگڑا کرکے اس سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی ہے تو اس نے تیز دھار آلے سے زخم بنا کر ون فائیو پر فائر لگنے کی اطلاع دی تاکہ اس کی بیوی کا دل موم ہو جائے اور وہ واپس آجائے۔اصل کہانی سامنے آنے پر پولیس نے بوگس کال کرنے کے الزام میں ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔