حنا رضوی ساتھی اداکارہ نیلم منیر کی حمایت میں سامنے آگئیں

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حنا رضوی ساتھی اداکارہ نیلم منیر کی حمایت میں سامنے آگئیں ۔


تفصیل کے مطابق نیلم منیر کے دولہے کو عربی لباس میں دیکھنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر پر صرف دولت کی خاطر امیر شخص سے شادی کرنے کا الزام بھی لگایا، جس پر اداکارہ حنا رضوی سامنے آگئیں اورکہاکہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے۔حنا رضوی نے کمنٹ کرنے والے شخص کو جواب دیا کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے