خوبصورتی اور شوبز کا تعلق، اداکارہ اشنا شاہ کا موقف آگیا
کراچی(ویب ڈیسک) عمومی طور پر خیال کیا جاتاہے کہ خوبصورت چہرے ہی شوبز میں آسکتے ہیں لیکن اب اداکارہ اشنا شاہ نے اس تاثرکی تردید کردی اور کہاکہ شوبز کی دنیا میں اگر ٹیلنٹ نہ ہو تو خوبصورتی پھر کام نہیں آتی‘ یہاں خوبصورتی کے علاوہ صلاحیت والے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فنکارانہ صلاحیتیں نہیں ہوتیں ،اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا، کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔