ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا ئیگی بارے عائد پابندی ہٹا لی گئی

نوافل

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک)مسجد نبویؓ میں ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔


حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے مطابق مسجد نبویؓ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔


مسجد نبویؓ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے