وزیراعظم کو بھی عدالت نے بلالیا
سکھر (ویب ڈیسک) یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیااور 15 جنوری کو طلب کر لیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
درخواست کے متن میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد متعلقہ حکام کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔