ہاردک کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں، جوڑی نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

کرکٹر اور اداکارہ

ممبئی (ویب ڈیسک)   بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کی طلاق کے بعد ایک اور کرکٹر کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں،یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا ہے لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

بھارتی  میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپنر یوزویندر چاہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور دونوں نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کو لیکر قانونی رسمی کارروائیاں ابھی باقی ہیں تاہم جوڑے نے تقریبا 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر ٹائمز آف انڈیا نے کرکٹر چہل اور دھناشری کے قریبی ذرائع سے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کا دعوی کیا اور بتایا کہ طلاق کی خبریں درست ہیں لیکن اس کی ابھی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جوڑے نے الگ ہونے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے