لاہور میں 2025 کا پہلا قتل، قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لیا

ملزم گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا، جس کا معاوضہ دو عمرے کے ٹکٹس تھا۔


پولیس نے بتایا ہے کہ سبزہ زار میں یکم جنوری کو ریاض نامی شخص کا قتل ہوا تھا، جس کے قتل میں ملوث شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو دو عمرے کے ٹکٹس، موٹرسائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کےلیے آیا تھا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا تاہم ابھی تک وہ فرار ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے