کنزہ ہاشمی نے نئے سال کے اپنے ارادے ظاہرکردیئے

اداکارہ

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے نئے سال کے اپنے ارادے ظاہرکردیئےاور کہاہے کہ گزرا سال،اچھا رہا، اب رواں سال کو بھی کامیاب بنانے کیلئے نئے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔


حال ہی میں اپنے ایک ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی پوری قوم کی طرح اس سال سے بہت سی توقعات ہیں،کچھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے ، ہم فنکارہیں ہمیں شوبز کی بہتری اورترقی کیلئے اپنے کام کومزید بہترکرنا ہوگا تاکہ ہمارے کام کواوربھی زیادہ سراہا جائے۔


کنزہ ہاشمی نے کہا کہ یہ مشکل ضرور لگتا ہے مگراس کوجب ہم شروع کریں گے تووقت کے ساتھ ساتھ یہ آسان ہونے لگے گا اورہمیں دیکھ کرنئے لوگ بھی اسی طرح کا جذبہ دکھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سال میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے