آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

رینکنگ

دوحہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تازہ ریکنگ میں پاکستانی کرکٹر بابراعظم پانچ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان دو درجے ترقی سے19ویں پوزیشن پر آ گئے، شان مسعود 12درجے بہتری کے بعد45ویں نمبر پر آ گئے،سعود شکیل  چھ درجے تنزلی کے بعد گیارہوں نمبر پر چلے گئے،انگلینڈکے جوروٹ کی پہلی اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر،پیٹ کمنز اور کگیسورباداکی ایک ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں،نعمان علی دو درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے،بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر جبکہ  بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے