پاکستان میں رمضان اور عیدالفطر کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد میں چند ہفتے باقی ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمان بے صبری سے اس ماہ مقدس کا انتظار ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے اور یوں رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے۔
اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔