اسماء عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف سامنے آگئیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس بھی حال میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سامنے آگئیں۔
تفصیل کے مطابق جب نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں تازہ تفصیلات سامنے آئیں تو کسی نے کہاکہ نیلم منیر نے شادی کیلئے ایک بڑا ہاتھ مارا ہے تو کسی نے اداکارہ کو شادی راز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر اداکارہ اسما عباس نے شادی پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ پہلے آپ سب ان کی شہریت کے بارے میں متجسس تھے، پھر ان کے پیشے پر بات کرنے لگے۔ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ آپ لوگ مصالحے دار خبروں میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟
اسما عباس نے ناقدین کو کہا کہ آپ ان کی زندگی میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ انہوں نے صحیح وقت پر شادی کی، براہ کرم دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں۔