انسانی سمگلنگ سکینڈل، ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں بے نقاب، ڈیل کرنیوالے کا نام بھی سامنے آگیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) یونان کشتی حادثے اور انسانی سمگلنگ کے سلسلے میں جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے میں موجود محکمے کی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہوگئی جنہوں نے ایک ساتھی اہلکار کے ذریعے ڈیل کی اور کلیرنس کے عوض پیسے بٹورتے رہے۔
تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں، ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی سمگلروں سے تعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعے انسانی سمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔
تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔