ایم آر آئی مشین چوری سکینڈل کی رپورٹ آگئی
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے ایم آر آئی مشین مبینہ طورپر چوری ہوگئی تھی جس کے بارے میں ایک شک یہ بھی تھا کہ مشین دراصل منگوائی ہی نہیں گئی ، اب اس بارے رپورٹ بھی سامنے آگئی جس میں کہاگیا ہے کہ ہسپتال کے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس ایم آر آئی مشین کی خریداری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔
تفصیل کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم آر آئی مشین 48 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدنے کے کاغذات بنائے گئے ہیں، جب کہ ٹھیکے میں سب سےکم بولی 32 کروڑ روپے لگانے والی فرم کو نظر انداز کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مشین کی خریداری کی دستاویزات پر متعلقہ انچارج کے دستخط بھی موجود نہیں۔انکوائری رپورٹ میں معاملہ مزید تحقیقات کے لیے نیب کوبجھوانے اور ذمہ دار افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کا دعویٰ ہے کہ یہ بے بنیاد انکوائری رپورٹ ہے جو کہ نگران حکومت میں غیرقانونی طور پر بنائے گئے بورڈ آف گورنرز نے بنائی ہے ، کسی متعلقہ بندے کو وضاحت کے لیے بلانے کی بھی زحمت نہیں کی گئی۔