بھارتی گائوں جہاں ایک ہفتے میں خواتین بھی گنجی ہوگئیں

گائوں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بال گرنے کی ایک پراسرار بیماری سامنے آگئی اور ایک ہفتے کے دوران ہی خواتین سمیت کئی افراد گنجے ہوگئے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کی بلدھانا ڈسٹرکٹ کے تین گاؤں کے افراد نے پراسرار بیماری کی شکایت کی،اس بیماری سے انکے بال گرنے لگے ہیں جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے متاثرہ شخص گنجا ہوجاتا ہے۔


دوسری جانب ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے پانی میں کھاد کی ملاوٹ کی وجہ سے اس کا آلودہ ہونا ہے، علاقے سے جلد اور بالوں کے نمونے بھی لے لئے گئے ہیں۔


واقعات منظر عام پر آنے کے بعد ماہرین کی ایک ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا، وہاں سے نمونے لئے اور کہا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں حتمی طور پر ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی کچھ بتاسکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے