ماموں نے بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا

شادی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے اپنی بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا تاہم ملزم موقع پر ہی پکڑا گیا جس کی وجہ سے کسی نے وہ کھانا نہیں کھایا ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں ایک شخص بھانجی کی شادی کے استقبالیے کی تقریب کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگیا اور مہمانوں کے لیے بنائے گئے کھانے میں زہر ملا دیا۔یہ شخص اپنی بھانجی کی شادی کے خلاف تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔


پولیس نے بتایاکہ کھانے کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔مہاراشٹراپولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مہیش پاٹل نامی شہری کے نام سے ہوئی ہے جس کے گھر پر دلہن کی پرورش ہوئی تھی۔


پولیس کے مطابق لڑکی نے حال ہی میں گائوں کے ایک شخص کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی جو کہ اس کے ماموں کو پسند نہیں تھا، اسی لیے ملزم نے منگل کو شادی ہال میں جاری تقریب کا دروازہ توڑا اور مہمانوں کے لیے تیار کیے جا رہے کھانے میں زہر ملا دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے