چیمپئنز ٹرافی،  فخر زمان کا تازہ بیان آگیا

فخر

لاہور (ویب ڈیسک)  فٹنس مسائل کا  شکار ہونے والے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تازہ بیان سامنےآگیا ہے اور کہا ہے کہ مکمل فٹ ہو چکا ہوں ،پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا۔


نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں فخر نے بتایاکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لیے نہیں کیے کیونکہ خود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل فٹ کرنا تھا، بہت سے لوگ واقف نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کافی بیمار رہا تھا، خراب صحت کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں تھا اس لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہا۔


فخر زمان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ہمیشہ میرے ذہن میں تھی، اس ٹورنامنٹ سے ہی میرے کیریئر کا زبردست آغاز ہوا تھا اور اگلے ایونٹ کے لیے میں پرجوش ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے