ہاکی کے سینئر کھلاڑی مولوی ضیا الرحمن انتقال کرگئے

ہاکی پلیئر

حافظ آباد (ویب ڈیسک )ہاکی کلب کے سینئر کھلاڑی مولوی ضیا الرحمن گلی اقبال کامریٹ والی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان ریلوے لائن والے میں ادا کی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولوی ضیا الرحمن نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اور اس میں مہارت حاصل کرنے میں گزارا۔

وہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی تھے بلکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت بھی کی اور ہاکی کی مقامی سطح پر ترویج کے لئے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے