انڈس ہائی وے پر حادثہ، 12 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
کرک (ویب ڈیسک )انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی ضلعی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی۔
واقعات کے مطابق تیز رفتارٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سے مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں کو روندتا ہوا آگے بڑھا ، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔