مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

کیپٹن (ر) صفدر

پشاور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے عمران خان کو مشورہ دیدیا اور کہا ہے کہ وہ  جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔


خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لئے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔


لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں، ہمیں کچھ نہ دیں، وفاق آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم دے،ہر گھر میں ڈاکٹر عبد القدیر پیدا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے