ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے چوری ہوگئے
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) نواحی علاقے کوٹ اسحاق میں ریسٹورنٹ میں چوری کی انوکھی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں شایدبڑھتی ہوئی سردی سے بچنے کیلئے چور مچھلی کے پکوڑے اور مچھلی لے کرفرار ہوگئے۔
تفصیل کے مطابقچور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی چوری کر کے لے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق نامعلوم چور تالے توڑ کر فریزر سے سامان نکال کر لے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور ریسٹورنٹ سے 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لے کر گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ اروپ پولیس نے ریسٹورنٹ مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔