نو جوان لڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی کر خودکشی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گھریلو حالات سے دلبرادشتہ نو جوان لڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔


پولیس کے مطابق 25 سالہ شائستہ کی خودکشی کا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر لڑکی نے تیزاب پی لیا۔حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔


پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی موت پر بات کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے