کسا ن اتحاد نے آئندہ گندم کاشت نہ کرنے کی دھمکی دیدی

کسان اتحاد

ملتان( ویب ڈیسک)کسان اتحادکے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی، یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہیں کی گئی تھی ۔


کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی،حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑیگی، پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ہم گندم کا 4 ہزار فی من ریٹ مانگتے ہیں، پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار فی من گندم خریدی، حکومت نے گندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔


ا نہوںنے کہا کہ گنے کا ریٹ بھی شوگر مل مالکان کی مرضی سے250 سے300 روپے من طے ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے