یزویندر چاہل کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پرآر جے مہوش نے خاموشی توڑ دی

ڈیٹنگ کی افواہ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر یزویندر چاہل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر آر جے مہوش نے خاموشی توڑ دی۔


تفصیل کے مطابق یزویندر چاہل اور ریڈیو جوکی، فلم پروڈیوسر، کانٹینٹ کریئٹر اور مصنفہ آر جے مہوش کی کرسمس منانے کے موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کے بارے میں قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی، لیکن آر جے مہوش نے ایسی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔


انکا کہنا ہے کہ وہ دو تین دنوں سے بڑے صبر سے اس صورتحال کو برداشت کر رہی تھیں، مہوش نے ان بے بنیاد افواہوں پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کہ انھیں کسی نے مخالف جنس کے کسی فرد کے ساتھ دیکھ لیا،وہ اس میں اپنا نام نہیں گھسیٹنے دیں گی۔


اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے تحریر کیا کہ کچھ مضامین اور قیاس آرائیاں انٹرنیٹ پر زیر گردش ہیں، یہ دیکھنا واقعی مضحکہ خیز ہے کہ یہ افواہیں کتنی بے بنیاد ہیں۔اگر آپ کو کسی مخالف جنس کے ساتھ دیکھ لیا جائے، تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اس شخص سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟ مجھے افسوس ہے کہ ہم کس دور میں رہ رہے ہیں۔


فی میل آرجے کاکہناتھاکہ میں خاموش تھی لیکن اب کسی پی آر ٹیم کو اپنا نام اس کور اپ میں ملوث کرنے نہیں دوں گی، لوگوں کو سکون سے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ رہنے دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے