بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں قیادت نجم الحن شنتو کرینگے۔سومیا سرکار، تانذید حسین، توحید حریدوئے، مشفق الرخیم، محمود اللہ، ذاکر علی آنیک، مہدی حسن میراج، رشاد حسین، پرویز ایمان، نسوم احمد، تنظیم حسن، ناہید رانا اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے ۔