حادثے کے بعد بھارت نےتمام دھرو ہیلی کاپٹرز گرانڈ کردیے

بھارت

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد بھارت نے تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گرانڈ کر دیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ محض 200 فٹ بلندی پر تھا۔


واضح رہے کہ تباہ ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی بنایا تھا، اسی قسم کے ایک ہیلی کاپٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں بحیرہ عرب میں کریش لینڈنگ کی تھی، یہ ہیلی کاپٹرز 2002 سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کے لیے زیرِ استعمال ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے