محکمہ موسمیات کی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔