دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا

چمن

لاہور(ویب ڈیسک) نواحی علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج اور اے سی کی دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا جو اس المناک واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، مقتولین کی شناخت شاہد اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور دکان پر اکٹھے کام کرتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق کا مکمل تعین کیا جا سکے اور شواہد کی روشنی میں معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے