شادی کی تقریب، دلہن کی ماں نے دولہے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

شادی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران ہی دلہن کی ماں نے دولہا کو نشے کی حالت میں دیکھ  لیا جس کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا اور   بارات واپس لوٹا دی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بنگلورو کے علاقے میں پیش آیا جہاں دولہا اورباراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیے دولہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دولہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر دلہن کی ماں   نے ہاتھ جوڑ کردولہا اور باراتیوں سے درخواست کی کہ وہ واپس چلے جائیں کیوں کہ وہ ایک شرابی سے اپنی بیٹی کا بیاہ نہیں کرسکتی ۔

دلہن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔ کچھ لوگوں نے صلح صفائی کی کوشش کی تاہم  نشے میں دھت دولہے نے جب آرتی کی تھالی کو اٹھا کر نیچے پھینکا تو یہ طے ہوگیا کہ اب یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی ماں کے اس جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا لگا کہ اب مشرق میں بھی ناک اور لوگوں کی پروا کئے بغیر مائیں اپنی بیٹیوں کے مستقبل کو اہمیت دے رہی ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے