شور مچانے پر نمازی ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا

واک

کراچی (ویب ڈیسک) فجر کی نماز پڑھ کر آنیوالا نمازی شور مچانے پرواردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔


ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا، نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کر کے جا رہے تھے۔


یادرہے کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے