بھارت میں خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرمرزا پور میں ایک خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ معاملہ آٹو کے کرائے کے تنازعہ کے بعد پیش آیا تاہم، خاتون کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ان کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کی جس پر انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے انہیں نا معلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ خاتون پریانشی پانڈے آٹو ڈرائیور وملیش کمار شکلہ کو اس کی سیٹ سے گھسیٹ کر گالم گلوچ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور کے منت سماجت کرنے کے باوجود خاتون باز نہیں آئی۔
آٹو ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پولیس کے پاس اپنی شکایت لے کر گئے، انہوں نے بتایا کہ ویڈیو نے انہیں بدنام کر دیا اور ان کے سینے پر چوٹ بھی آئی ہے۔