سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا بیان 

اداکارہ

ممبئی (ویب ڈیسک) اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعدبالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے   پہلا بیان جاری کردیا اور  درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کرینہ کپور نے کہا ” یہ ہمارے خاندان کے لیے ایک انتہائی مشکل دن رہا ہے  اور ہم ابھی بھی پیش آنے والے واقعات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں، میں ادب اور عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ میڈیا اور پاپارازی مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے باز رہیں۔”

انہوں نے مزید کہا ”  ہم آپ کی فکر اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، مسلسل نگرانی اور توجہ نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ ہمارے تحفظ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ پیدا کرتی ہے۔ میں عاجزانہ طور پر درخواست کرتی ہوں کہ آپ ہماری حدود کا احترام کریں اور ہمیں وہ سپیس دیں جس کی ہمیں خاندان کے طور پر صحتیابی  اور سنبھلنے کے لیے ضرورت ہے۔ میں پہلے ہی آپ کے سمجھنے اور اس حساس وقت کے دوران تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے