یو اے ای نے پاکستان کو دیئے گئے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے دو ڈپازٹس کو ایک سال کے لئے رول اوور کردیا جس کی تصدیق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کردی۔
ترجمان سٹیٹ بینک نے ڈپازٹس مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، ان ڈپازٹس کی مدت رواں ماہ ختم ہونے جا رہی ہے، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھے گئے اپنے دو ایک ارب ڈالر کے ذخائر کی ایک اور سال کے لیے توسیع کی تصدیق کردی ہے۔ یہ ذخائر اس مہینے کی میچور ہونے والے تھے۔