امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے معافی کی اپیل کردی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔یادرہے کہ صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر آج آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کیلئے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے