شادی کی سالگرہ، ثنا جاوید نے شعیب ملک کیساتھ پیار بھری تصویر شیئرکردی
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے کرکٹر اور اپنے شوہر شعیب ملک کیساتھ پیار بھری تصویراور ویڈیو شیئرکردی، ان کی شادی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔
ویڈیو میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس خوبصورت جوڑی کی مہندی کی رسم بھی ہوئی تھی۔اداکارہ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔
دوسری جانب کرکٹر شعیب ملک نے متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔