پارا چنار قافلے پر حملہ اور ڈرائیوروں کی شہادت، بلاول  بھٹو زرداری نے تجویز دیدی

بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے   پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی تجویز دیدی اور کہا ہے کہ ڈرائیوروں کی شہادت قابل افسوس ہے ۔

تفصیل کے مطابق  پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے