پاکستان میں تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا،سپارکو نے سیٹلائٹ لانچ کو پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
پاکستانی سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ لے جانیوالے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ پر پاکستان کا قوم پرچم بھی لگایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ای او ون۔ مقامی طور پر تیار کردہ جدید سیٹلائٹ ہے جسے وسیع مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور دیگر امور کی نگرانی کی صلاحیت موجود ہے۔