ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے سے متعلق فتویٰ آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے سے متعلق فتویٰ آگیا اور ایسے عمل کو قانونی و شرعی لحاظ سے ناجائز قرار دیاگیا ہے ، یہ فتویٰ جامعہ نعیمیہ نے دیا ہے۔
جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانیوالے جملہ امورحرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز، ہرگز جائز نہیں۔بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں ۔
فتوی میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔