شزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ مکمل طورپر فنکشنل ہونے کا دعویٰ کردیا

وزیر مملکت

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ مکمل طورپر فنکشنل ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ  واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہی ہیں،ملک میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں  ۔

تفصیل کے مطابق  قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری  کے سوال کے جواب میں   شزا فاطمہ خواجہ نے  کہا کہ واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہی ہیں، رواں سال اب تک آئی ٹی گروتھ میں 28 فیصد اضافہ، 1.8ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب میرین کیبل کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے، سب میرین کیبل کنیکٹیویٹی سے سینٹرل ایشیا اور چین کو سارا انٹرنیٹ ڈیٹا پاکستان سے ہو کر جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی پی رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے نے باضابطہ آغاز کر دیا ہے جبکہ ملک میں وی پی این اور آئی پی کی رجسٹریشن بغیر کسی معاوضے کے کی جارہی ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے