سیف علی خان ہسپتال سے ڈسچارج 

اداکار زخمی

ممبئی (ویب ڈیسک ) باندرہ کے علاقے میں اپنے گھر پر ہونے والے واقعے میں زخمی بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے ۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ سخت سکیورٹی کے حصار میں گھر پہنچ گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے ہیں جبکہ ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی باندھی ہوئی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مو کل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے