راکھی ساونت کی کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے دعوی کیا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے، ساتھ ہی کسی پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا بیان بھی داغ دیا۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کے بہت سارے مداح ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔
راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ ایک بار پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے، کرکٹ اسٹیڈیم میں وہ وسیم اکرم سے ملی تھیں، ہاتھ ملایا تو کھلاڑی وہ ہلتے رہ گئے، انہیں کرنٹ لگا تھا۔
بھارتی اداکارہ نے کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ ایک بار انہوں نے بھارت میں شادی کی، اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔