ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے تعلق کی خبریں گردش کرنے لگیں

ثانیہ مرزا

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں تاہم آزادانہ ذرائع سے تصدق ہوسکی اور نہ ہی فریقین کا کوئی موقف سامنے آیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے، عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور دوستی سے بڑھ کر کچھ تعلقات ہیں۔


یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاہم بعد ازاں یہ خبریں جھوٹی نکلی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے