پاکستان کی مشرق وسطی کے 2 بینکوں سےایک ارب ڈالرقرض کے حصول کی تفصیلات طے پاگئیں، وزیر خزانہ کی تصدیق

انٹربینک

 ڈیووس(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشرق وسطی کے 2 بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض کے حصول کی تفصیلات طے پاگئیں جس کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی کردی ۔ 

غیرملکی میڈیا کو  انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تجارتی مقاصد کے لیے قرض کے حصول کیلیے 2 بینکوں سے معاہدہ پر پیش رفت ہوئی ہے اور یہ قرضہ جات مختصر یا ایک سال تک کی مدت کے لیے ہیں،  قرض کی رقم چھ سے سات فیصد شرح سود پر ملے گی،  امید ہے آنے والے مہینوں میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہو گی، فروری کے اختتام پر آئی ایم ایف کی ای ایف ایف سہولت کا باضابطہ ریویو ہو گا اور اس ریویو کی کامیابی کے لیے ہم اچھی حالت میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آئی ایم ایف ریویو کے بعد ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے تحت 1 ارب ڈالر کے حصول کی بات ہو گی، آئی ایم ایف سے اگلے 6 سے 9 ماہ میں اس حوالے سے معاملات طے پانے کی امید ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے