اروشی روٹیلا کی اجازت سے متنازع ویڈیو لیک کیے جانے کا انکشاف

ویڈیو

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے متنازع ویڈیو لیک پر بالآخر خاموشی توڑ دی اور لیک غیر اخلاقی ویڈیو کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی لیک ویڈیو پر گفتگو کی جو گزشتہ برس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔


انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’گھسپیٹیا‘ کا ایک سین ہے جسے پروڈیوسرز کی درخواست پر لیک کیا گیا تھا، پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی، وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔


اروشی روٹیلا نے کہا کہ پروڈیوسرز نے میری ٹیم سے اجازت طلب کرنے کے بعد اس سین کو پہلے وائرل کیا اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی، یہ فلم کی تشہیر کا حصہ تھا، جو لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی ایک 23 سیکنڈ کی متنازع ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے