سہاگ رات کو دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت غیر

دلہن

  گجرات (ویب ڈیسک) گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق  جبکہ دولہا کی حالت غیر ہوگئی اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق 30سالہ زمیندار ارسلان رفیق گزشتہ دنوں  23سالہ ظل ہما کو بیاہ کرلایا تھا، ولیمہ کے روز نوبیاہتا جوڑا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد کمرے سے نہ نکلا جس پر اہلخانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دونوں بے ہوشی کی حالت میں ملے،جنہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے دلہن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ دولہا کو طبی امداد دی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق دولہا ارسلان رفیق کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 فیملی ذرائع کے مطابق غسل خانے میں لگے گیس سلنڈر سے لیکج کے باعث  دونوں بے ہوش ہوئے تھے ۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے