خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

بنوں (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔
پرائیویٹ ہسپتال کی ڈاکٹر وحید الرحمان نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹر وحید رحمان کے مطابق بچے اور ماں مکمل صحت مند ہیں، بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے عمل میں آئی۔