خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کا انکشاف کردیا

ڈرامہ رائیٹر

لاہور (ویب ڈیسک) معروف لکھاری خلیل الرحمن قمر کی اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سےشادی کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف خلیل الرحمان قمر نے کیا۔


ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کرنے کا پہلی بار اعلانیہ تذکرہ کیا، خلیل الرحمان نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے فیصل کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی، وہ ایک الگ کہانی ہے، پھر کبھی سناں گا، ابھی وجہ نہیں بتاسکتا، میں کلمہ پڑھ کر کہہ سکتا ہوں کہ فیصل کی طلاق کی وجہ میں نہیں کچھ اور تھی، میں ‘میرے پاس تم ہو’ کے کردار ‘شہوار’ جیسا امیر نہیں تھا، میرے پاس کوئی عورت کیوں آئے گی؟ میں خواتین کو راغب کرنے کے لیے مالی طور پر اتنا خوشحال نہیں تھا۔


انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ ہوا تو اس وقت میں اس سے زندگی میں صرف 2 بار ملا تھا، میں اس کی بیوی کو جانتا بھی نہیں تھا، میں نے اس کی بیوی کو ایک یا دو بار دیکھا تھا اور میں اسے بیٹا کہہ کر بلاتا تھا، لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ میں نے بعد میں اس سے شادی کیوں کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے