ٹرمپ کی دھمکی ، کولمبیا بے دخل تارکین وطن کو واپس لینے پر رضامند ہوگیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کام کرگئی جس کے بعد کولمبیا امریکا سے بیدخل کیے گئے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندہوگیا ۔
اس سے قبل امریکا سے تارکین وطن کی بے دخلی کے فیصلے پر کولمبیا کے صدر نے تارکین وطن کو واپس قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکیں گے جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کولمبیا کے تارکین کو واپس لینے سے انکار پر25 فیصد تجارتی ٹیرف اور ویزہ پابندیوں سمیت دیگر سخت اقدامات کی دھمکی دی تھی اور اس کا ڈرافٹ تیار تھا مگر اس فیصلے کو اب روک دیا گیا ہے۔