متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان

عیدالفطر

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے, یوں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔

اس طرح جمعرات بتاریخ 30 جنوری کو تمام مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقا اور امریکا میں چاند کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔اس طرح متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری بروز جمعے کو ہوگی۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے