امریکہ کا تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، سیلینا گومز رو پڑیں

امریکی اداکارہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد امریکہ سے ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اب امریکی  اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز    تارکین وطن کے خلاف کیے جانے والےاس  کریک ڈاؤن کے حکم پر رو پڑیں۔

گلوکارہ نے ویڈیو میں روتے ہوئے ملک بدر کرنے والوں سے معافی مانگی اور کہا کہ ملک میں بچوں سمیت لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا،  میں معافی مانگتی ہوں، کاش میں بچوں کیلئے کچھ کر سکتی، مجھے نہیں پتا کیا کرنا چاہیے لیکن میں وعدہ کرتی ہوں میں اپنی پوری کوشش کروں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل  ہے جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے