امریکی مالی امداد کی بندش پر پاکستان کا ردعمل آگیا

امریکی پابندیاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کئی دیگر ممالک کی طرح امریکی مالی امداد  بندش ہونے پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

 ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مذید بڑھانا چاہتے ہیں،  تاہم امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ نے امریکہ کا دورہ کیا اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی، وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے کہ ملاقاتوں کے حوالے سے کس کی ڈیوٹی لگائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے